میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شریف خاندان کے متعددافرادکے نام ای سی ایل سے خارج

شریف خاندان کے متعددافرادکے نام ای سی ایل سے خارج

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

نوازشریف ،مریم نواز، شہباز شریف ،حمزہ شہباز سمیت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کئی رہنماوں کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے، وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے نئی پالیسی کے تحت اہم سیاسی، کاروباری شخصیات، بیوروکریٹس کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے اپنی نئی پالیسی پر علمدرآمد کا آغاز کرتے ہوئے ای سی ایل لسٹ سے درجنوں افراد کے نام نکال دیے۔اس حوالے سے نجی ٹی وی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔ جبکہ وزارت داخلہ نے 100 سے زائد افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے ہیں، ان ناموں میں حکومتی اتحاد کے بیشتر رہنما بھی شامل ہیں۔وزارت داخلہ نے وزیر اعظم شہباز شریف، زیر داخلہ رانا ثنا اللہ، شاہد خاقان عباسی، وزیر ریلوے سعد رفق اور وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر کئی سیاستدانوں کاروباری شخصیات، بیوروکریٹس کے نام ای سی ایل سے خارج کر دیے گئے ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 3 ہزار کے قریب افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے جائیں گے، تاہم عدالت اور سکیورٹی ادارے کی سفارش پر ڈالے گئے نام ای سی ایل سے نہیں نکالے جائیں گے۔ وزارت داخلہ ای سی ایل لسٹوں کی چھانٹی کر رہی ہے، وہ افراد جن کے نام 4 ماہ سے زائد عرصے سے ای سی ایل میں شامل ہیں، ان کے نام لسٹ سے خارج کر دیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنائ اللہ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اب ای سی ایل میں 120 دن سے زیادہ نام نہیں رہے گا، کابینہ نے ای سی ایل رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے، ای سی ایل میں 4863 لوگوں کے نام ہیں، تقریباً 3 ہزار لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکل جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں