وزیراعظم نے دیامربھاشاڈیم 2026تک مکمل کرنے کاٹاسک دیدی
شیئر کریں
ا
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہم دیامر بھاشا ڈیم کا منصوبہ اجتماعی قوت سے آگے بڑھائیں گے تو یہ پاکستان کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، یہاں پاور ہاؤسز کا جلد قیام بھی یکساں اہمیت کا حامل ہے،منصوبہ سابق وزیر نواز شریف کی جانب سے شروع کیا تھا ، شاہد خان عباسی نے اسے جاری رکھا ، منصوبے پر کام جاری ہے جو جلد مکمل ہوجائیگا۔دیامر بھاشا ڈیم کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا کام ہماری ذمہ داری ہے مجھے خوشی ہے کہ یہ منصوبہ سابق وزیر نواز شریف کی جانب سے شروع کیا تھا اور شاہد خان عباسی نے اسے جاری رکھا اور اس منصوبے پر کام جاری ہے جو جلد مکمل ہوجائیگا۔انہوں نے واپڈا کے جنرل مزمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہماری بہت مدد کی اور منصوبے میں درپیش مسئلے حل کیے، ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ جلد مکمل ہوگا، مجھے اندازہ ہے کہ یہاں موسم سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے، اور مالیاتی معاملات بھی اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے منصوبے کے حوالے سے پریزینٹیشن کو دیکھی اور میں بہت مطمئن ہوں کہ آپ یورو بونڈ، سکوک سمیت دیگر آلات کے ذریعے بین الاقوامی مارکیٹ سے فنڈز اکٹھے کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ یہاں پاور ہاؤسز کا جلد قیام بھی یکساں اہمیت کا حامل ہے، جہاں سے آپ پیسہ کما سکتے ہیں، ڈیم سے پاکستان کی معیشت کو مدد ملے گی، ہماری زمینوں پر آبپاشی ہوگی اور بہت سے اہم معاملات اس سے منسلک ہیں، جس میں ہم فوائد حاصل کرسکیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاور ہاؤسز ہمارے لیے مالی فوائد فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے کا سبب بھی بنیں گے،اور میں یہ تجویز دوں گا کہ یہ بہتر ہوگا کہ اسے سی پیک میں شامل کیا جائے، لیکن ہمیں یہ سب بہت جلد کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ میں یہاں سیاسی باتیں نہیں کرنے آیا کیونکہ ہمارے پاس سچ بولنے اور گزشتہ چند ساڑھے 3 سالوں میں ہونے والی سرگرمیوں کا انکشاف کرنے کے بہت سے موقع ہیں لیکن میں اس ذبردست ٹیم ورک ضرور سراہنا چاہوں گا جو چینی کمپنی اور ایف ڈبلیو او کے تعاون سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس منصوبے پر کام کرنے والوں کو کہنا چاہوں گا کہ ایسے راستے تلاش کریں جس کے ذریعے ہم اس منصوبے کو مقرر شدہ 2029 کی تاریخ سے قبل ہی مکمل کر لیں، دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ منصوبہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شروع کیا تھا اور اس منصوبے کے لیے زمین حاصل کرنے کے لیے فنڈز بھی ہماری ہی حکومت نے جاری کیے تھے، لیکن زمین حاصل کرنے میں خاصی مشکلات تھی، جنہیں حل کرتے ہوئے کام شروع کیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ اگر ہم اس منصوبے کو اجتماعی قوت کے ساتھ آگے لے کر چل سکیں تو یہ پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہوگا، ڈیم پاکستان کی زندگی کو توانائی بخشنے کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ اس قوم کے ساتھ اس سے بڑی زیادتی کیا ہوسکتی ہے کہ 125، 130 ملین ایکڑ فٹ پانی یہاں سے گزرتا ہے اور اس میں سے ہم مشکل سے صرف 25 سے 30 ملین ایکڑ فٹ پانی بچا پا رہے ہیں۔