میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اب سندھ کارڈ نہیں چلے گا صرف پاکستان کارڈ چلے گا،شاہ محمود قریشی

اب سندھ کارڈ نہیں چلے گا صرف پاکستان کارڈ چلے گا،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ عمران خان کے حکم پر اقوم متحدہ میں فلسطینیوں کا مقدمہ لڑا۔بلاول چلے تھے کراچی سے مہنگائی کیخلاف ابھی کابینہ نہیں بنی اور پرائسز بڑھی ہیں۔ہفتہ کی شب تحریک انصاف کے زیر اہتمام باغ جناح میں منعقدہ جلسہ سے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران نے ڈیزل پیٹرول کے پرائس فریز کردیے تھے۔ایم کیو ایم ہماری حریف بنی۔ کیا پی پی کیساتھ ملکر ایم کیو ایم نے کراچی کے ساتھ انصاف کیا۔کرپشن رشوت سے کراچی کے لوگوں کو چھٹکارا نہیں ملا۔بلدیاتی بل میں یہ پہلے سارے اختیار دے چکے تھے۔تحریک انصاف نے ان کا ساتھ دیا۔ لسانیتی فسادات کو فروغ دیا۔اب سندھ کارڈ نہیں چلے گا صرف پاکستان کارڈ چلے گا۔عوام میں صرف عوام کی کچہری چلے گی۔ مراسلے کو جھوٹا کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ کراچی کے لوگ عمران خان کے موقف کو سچ مانتے ہیں ۔عوام کے پاس عوام کی طاقت ہے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ کراچی کی ترقی کیلئے کبھی عمران خان نے نہ نہیں کی۔کراچی کیلئے گرین لائن، فریڈ کوریڈور، کے سی آر ہر منصوبہ کراچی کیلئے کہا دیدو۔ ملک میں حرام کی بدولت سے حکومتوں کو بدلہ جاتا ہے۔ اتحاد راتوں رات ٹوٹ جاتے ہیں۔ راتوں رات یہاں وفاداریاں تبدیل ہوجاتی ہیں.اس قوم نے دو نظریہ دیکھیں ہیں۔ ایک نظریہ بھکاریوں کا ہے۔ دوسرا نظریہ خوداری کا ہے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہاکہ عمران خان کو کبھی کسی کے سامنے جھکتے نہیں دیکھا،عمران خان یہ جنگ پاکستان کیلئے لڑرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ 25سال پہلے عمران خان نے کہا تھا کہ میں آزاد قوم چاہتا ہوں۔ دھمکی آویز خط کا آنا نیا نہیں.دھمکی آمیز خط کے آگے لوگ لیٹ جاتے تھے۔ عمران خان نے اس خط کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے ۔انہوں نے کہاکہ پورا کراچی عمران خان کے ساتھ ہے ہم کراچی میں عوام کی طاقت سے پہیہ جام کرسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں