میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امپورٹڈحکومت کاتنقیدی آوازو ں کوہدف بناناقابل تشویش ہے ،عمران خان

امپورٹڈحکومت کاتنقیدی آوازو ں کوہدف بناناقابل تشویش ہے ،عمران خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا تنقیدی آوازوں کو ہدف بنانا قابل تشویش ہے۔تفصیلات کے مطابق انصاف لائرز فورم کے ذمہ داران کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کیامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی ٹی آئی کارکنان و سوشل میڈیا ورکرز کو ہراساں کرنے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے زیر حراست اور ہراسگی کا نشانہ بننے والے کارکنان کو قانونی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین وقانون کی بالادستی کی تواناترین آوازہے عدل وانصاف پرمبنی معاشرے کے بغیر فلاحی ریاست ناممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کا تنقیدی آوازوں کو ہدف بنانا قابل تشویش ہے انصاف لائرز فورم مربوط حکمت عملی سیکارکنان کی معاونت کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں