نئے وزیرِاعظم کا انتخاب پیر کو ہوگا،قومی اسمبلی اجلاس کا وقت تبدیل
جرات ڈیسک
اتوار, ۱۰ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
نئے وزیرِ اعظم کا انتخاب پیر کو ہو گا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کر دیا۔ جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق نئے وزیرِ اعظم کا الیکشن پیر کو ہو گا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کہا کہ قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو دوپہر 2 بجے ہو گا۔ اس سے پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔