میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایمن الظواہری کی نئی ویڈیو منظرعام پر،اللہ اکبرکا نعرہ لگانے والی بھارتی لڑکی کی تعریف

ایمن الظواہری کی نئی ویڈیو منظرعام پر،اللہ اکبرکا نعرہ لگانے والی بھارتی لڑکی کی تعریف

جرات ڈیسک
بدھ, ۶ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔ ایمن الظواہری کی 2020کے بعد سے یہ پہلی ویڈیوہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق القاعدہ نے ایمن الظواہری کے زندہ ہونے کا ثبوت دینے کے لئے ویڈیو جاری کی جس میں ایمن الظواہری بھارتی ہندوانتہا پسندوں کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والی لڑکی مسکان خان کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ القاعدہ کی جانب سے 5 اپریل کو ویڈیو الشباب تنظیم کے پلیٹ فارم سے جاری کی گئی جس کوانگریزی میں بھارت کی عظیم خاتون کا نام دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں ایمن الظواہری نے اس واقعہ اورمسکان خان کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے حجاب پرپابندی عائد کرنے والے ملکوں کوتنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ ڈاکٹر ایمن الظواہری کئی سال تک اسامہ بن لادن کے نائب کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ ان کے بارے میں 2020 میں یہ اطلاعات منظرعام پرآئی تھیں کہ یا تو وہ بیمار ہیں یا پھران کا انتقال ہوگیا ہے۔ ایمن الظواہری نئی ویڈیو میں بظاہر صحت مند دکھائی دے رہے ہیں اور ان کی ویڈیو کو پچھلی ویڈیوز سے مختلف پس منظرمیں ریکارڈ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں