میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت، واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکباد دینے پر طالبہ گرفتار

بھارت، واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکباد دینے پر طالبہ گرفتار

جرات ڈیسک
پیر, ۲۸ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

ریاست کرناٹک میں واٹس ایپ اسٹیٹس پر 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی مبارکباد دینے والی طالبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ کتھما شیخ نے واٹس ایپ پر یومِ پاکستان کی مبارکباد دی اور اپنے اسٹیٹس پر لکھا کہ خدا ہر قوم کو امن، اتحاد اور ہم آہنگی سے نوازے۔ تاہم کتھما کے اس اسٹیس پر ایک ہندو انتہا پسند نے تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی۔ انتہا پسند نے اپنی دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ مذکورہ لڑکی نے یومِ پاکستان کے موقع پر نیک خواہشات کا پیغام دیا جس سے دو قوموں کے درمیان دشمنی پیدا ہوگی جس پر طالبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ بعدازاں طالبہ کو ایک دن بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا، مقدمے کی سماعت اب عدالت میں ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں