خدا حافظ عمران نیازی،قوم نے شکست خوردہ سابق وزیر اعظم کا رونا دھونا سنا،سعید غنی
شیئر کریں
وزیراطلاعات ومحنت سندھ ،پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدرسعید غنی کا اسلام آباد جلسے میں وزیراعظم کے خطاب پراپنے ردعمل میں کہنا ہے کہ خدا حافظ عمران نیازی،قوم نے شکست خوردہ سابق وزیر اعظم عمران نیازی کا رونا دھونا سنا، دس لاکھ لوگوں کی بجائے ملک بھر سے آئے چند ہزار افراد نے نیازی حکومت کا جنازہ پڑھا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ ساری زندگی اسلامی احکامات کی دھجیاں اڑانے والا نیازی، آج مذہب کا چمپئین بننے کی کوشش کررہا ہے،نیازی نے آج بھی حسب روایت سوائے جھوٹ کے کچھ نہیں بولا،ڈھٹائی اور بے شرمی سے جھوٹ بولنے میں عمران نیازی کا کوئی ثانی نہیں ہے ،نیازی سمیت پوری کابینہ کی شکلیں بتا رہی تھیں کہ گل مک گئی اے ۔ سعید غنی نے کہاکہ نیازی کی سیاست کا آغاز جھوٹ سے، نیازی کی سیاست کا اختتام جھوٹ پرہے،سب کو رلانے کی بھڑکیں مارنے والا نیازی اسلام آباد میں گڑگڑا کر رو رہا تھا،عمران نیازی کی عوام دشمن حکومت کو اتحادیوں اور اپنے ساتھیوں نے بھی چھوڑ دیا ہے،عمران نیازی نے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے،عمران نیازی نے ملک میں کرپشن کو پروان چڑھایا، عمران نیازی کے جانے کے بعد پی ٹی آئی کی ہوشربا کرپشن کی کہانیاں عوام کے ہوش اڑا دیں گی ان کی پالیسیوں نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیاہے۔ سعید غنی نے کہاکہ مودی کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرکے نیازی نے اپنی ناکام خارجہ پالیسی کا اعتراف کیا ہے،عمران نیازی پاکستان کی تاریخ کا ناکام ترین اور نااہل ترین وزیر اعظم ثابت ہوا،عوام دشمن حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کے خاتمے کا آغاز ہوگا،بلاول بھٹو زرداری، نیازی کے حواس پر طاری ہے،بلاول بھٹو زرداری ، نیازی کو اسمبلی سے بھاگنے نہیں دے گا۔