میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا سے مفاہمتی یادداشت وعدوں کی پاسداری کی بنیاد پر ہوئی تھی، ایران

امریکا سے مفاہمتی یادداشت وعدوں کی پاسداری کی بنیاد پر ہوئی تھی، ایران

جرات ڈیسک
جمعرات, ۹ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایران اپنے قومی مفادات اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، ترجمان اسماعیل بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران امریکا مفاہمتی یادداشت اعتماد کی بنیاد پر نہیں وعدوں کی پاسداری کی بنیاد پر ہوئی تھی۔

تہران سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں مشکلات پیدا کر رہا ہے، ایران اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔

دریں اثنا ایران کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

وزارتِ خارجہ نے ایران کے تیل پر عائد پابندیوں میں دی گئی عارضی نرمی ختم کرنے کے امریکی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

ایرانی وزارت نے مزید کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری سمجھے جانے والے ہر ممکن اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں