میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی دارالحکومت میں کشیدگی عروج پر،سیکیورٹی ہائی الرٹ

وفاقی دارالحکومت میں کشیدگی عروج پر،سیکیورٹی ہائی الرٹ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکمران جماعت تحریک انصاف کی جانب سے امر بالمعروف کے جلسے جبکہ مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے مہنگائی مارچ کے سلسلے میں قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہونا شروع ہوگئے۔جلسے اور مارچ کے حوالے سے تینوں جماعتوں کے قافلے ملک کے مختلف شہروں سے روانہ ہو رہے ہیں۔ تحریک انصاف کا 27 مارچ کو وفاقی دارالحکومت میں جلسہ ہے جبکہ مہنگائی مارچ کے لیے اپوزیشن کے قافلے 28 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔جلسے میں شرکت کے لیے کراچی کینٹ اسٹیشن سے قافلہ خصوصی ٹرین کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوگیا ہے۔ پی ٹی آئی کا قافلہ رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اور رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کی قیادت میں روانہ ہوا۔خصوصی ٹرین کے ذریعے خواتین اور مرد پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد روانہ ہوئی، کارکنان کے لیے خصوصی ٹرین میں 18 بوگیاں لگائی گئی ہیں۔پی ٹی آئی جلسہ میں شرکت کے لیے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ادھرمسلم لیگ ن کے نائب صدور مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں مہنگائی مکا لانگ مارچ ماڈل ٹان لاہور سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگیا۔ مارچ کے آغاز کے سبب فیروز پور روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما اپنے اپنے حلقوں سے ریلیوں کی صورت میں تین مختلف مقامات پر پہنچیں گے۔ 27 مارچ کو مہنگائی مکا مارچ گوجرانولہ سے اسلام آباد روانہ ہوگا۔ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا اختیار ولی خان کے مطابق لانگ مارچ کے لیے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا قافلہ 28 مارچ کو پشاور سے روانہ ہوگا۔جمعیت علما اسلام نے حکومت کے خلاف مہنگائی مارچ کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام قافلے 26 مارچ کی شام اسلام آباد میں داخل ہوں گے اور سری نگر ہائی وے پر جمع ہوں گے۔اسلام آباد میں 27 مارچ پریڈ گرانڈ شکر پڑیاں میں پی ٹی آئی کے جلسے، وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد، حکومت اور اپوزیشن جلسوں اور لانگ مارچ کے لیے وفاقی دارالحکومت میں اضافی نفری طلب کرلی گئی۔وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے پنجاب سے مزید پولیس فورس اور وسائل طلب کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر پنجاب پولیس کے دو ہزار افسران و جوان اسلام آباد میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے خدمات سرانجام دیں گے۔کمشنر آفس راولپنڈی میں سیاسی جما عتوں کے جلسوں و مارچ کے پیش نظر امن و امان کے سلسلے میں خصوصی کنٹرول روم قائم کرلیا گیا۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی و دیگر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ سیکیورٹی انتظامات کو بہترین بنانے اور مانیٹرنگ کے نظام کو مثر کر نے کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔کنٹرول روم 24گھنٹے کام کرے گا اور یہاں متعلقہ محکموں کی جانب سے نامزد کردہ فوکل پرسنز بھی ڈیوٹی دیں گے۔ کنٹرول روم کے ذر یعے سیاسی جماعتوں کی ریلی روٹس کی مکمل نگرانی کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں