میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہ دی تو ہنگامہ کریں گے، آصف زر داری

اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہ دی تو ہنگامہ کریں گے، آصف زر داری

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں


پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہیں دی تو ہنگامہ کریں گے۔انہوں نے یہ بات وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد ہونے والے ایوانِ زیریں کے اہم اجلاس کیلئے پارلیمنٹ آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ آئین میں قومی حکومت کے تصور سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تصور کا سوال نہیں ہے، اتحادی بھی مل کر قومی حکومت تشکیل دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ تحریک عدم اعتماد (کی کامیابی) کے سلسلے 100 فیصد پر اعتماد ہیں۔سابق صدر سے سوال کیا گیا کہ اگر اسپیکر نے تحریک پیش کرنے کی اجازت نہ کی تو کیا کریں گے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ (صحافیوں) کے ساتھ مل کر ہنگامہ کریں گے۔ آصف زرداری سے سوال کیا گیا کہ اس صورتحال سے کچھ غیر جمہوری قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں تو اس کیلئے کیا حکمت عملی ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اگر اتنا شوق ہے کسی کو تو آکر سنبھال لے۔علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی اکثریت کھو چکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں ہماری تیاری مکمل ہے۔بلاول بھٹو زداری نے کہاکہ آرڈر آف دی ڈے میں عدم اعتماد کی قرار داد نظر آرہی ہے، انشا اللہ جیت عوام اور شکست سلیکٹڈ کی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی محنت کررہے ہیں ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں انہوں نے کہا کہ آپ دیکھیں نا کہ پھر ہم کس طرح مینیج کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں