میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سے کس جہاز میں اورکیسے پیسے لائے گئے، عدم اعتماد پر بیرونی سازش کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، اسد عمر

کراچی سے کس جہاز میں اورکیسے پیسے لائے گئے، عدم اعتماد پر بیرونی سازش کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، اسد عمر

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر بیرونی سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں جو وقت آنے پر قوم کے سامنے رکھیں گے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ عدم اعتماد پر بیرونی سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، کراچی سے کس جہاز میں اور کیسے پیسے لائے گئے ثبوت موجود ہیں، مناسب وقت پر تمام ثبوت وزیراعظم قوم کے سامنے رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو کہاں کب اور کتنے کی آفر کی گئی یہ تفصیلات بھی موجود ہیں ہمارے کئی ہمارے کئی ممبران نے ان آفرز کو ٹھکرا دیا، وزیراعظم عمران خان نے صاف کہا ہے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا جائیگا، شوکازجاری ہونے کے بعد کئی ممبران واپسی کیلے رابطہ کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چھانگامانگا کی سیاست کا دور اب نہیں آئیگا اب سب سامنے آجاتا ہے،آئینی میں واضح ہے کہ ضمیر کے مطابق کہاں ووٹ دینا ہے، اسی لیے تاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ سے تشریح مانگی گئی ہے، پارٹی پالیسی کیخلاف جانیوالے کا ووٹ شمار ہونا چاہیے یا نہیں تشریح مانگی ہے، وزیراعظم پراعتماد نہیں ہے تو سادہ سا جواب ہے استعفیٰ دیں اورنیا الیکشن لڑیں۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف اورمودی کی قربت بھی ہے اور ذہن بھی ایک جیسا چلتا ہے، قربت بھی ہو اور ذہن بھی ایک جیسا چلتا ہو تو الفاظ بھی مل جاتے ہیں، تحریک عدم اعتماد کے تانے بانے باہر سے بھی مل رہے ہیں، بلاول بھٹوکی دھمکی دیکھ لیں،وہ کس کا بیانیہ آگے بڑھا رہے ہیں، بلاول کہتے ہیں اوآئی سی کانفرنس پاکستان کیلئے نہیں طالبان کیلئے ہورہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدہ ہوگیا تھا کہ انہیں ایک اور وزارت دی جائیگی، کون سی وزارت ہوگی یہ ابھی طے نہیں ہوا تھا اور اس کا تعلق تحریک عدم اعتماد سے بھی نہیں تھا تاہم معاہدے پر عمل سے قبل ہی عدم اعتماد آگئی جس کی وجہ سے کابینہ میں ردوبدل رک گیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ق لیگ کی خواہش تھی کہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب بنیں لیکن یہ مطالبہ نہیں تھا ق لیگ ممبران نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم ووٹ بھی پورے کرسکتے ہیں، مسلم لیگ ق نے اب تک ہمارے سامنے کوئی شرط نہیں رکھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں