میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ ایک سال کے لیے پاکستان کے سپرد

اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ ایک سال کے لیے پاکستان کے سپرد

جرات ڈیسک
منگل, ۲۲ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

نائجر کے وزیرخارجہ نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ ایک سال کے لیے پاکستان کوسونپ دی۔ اسلام آباد میں اوآئی سی وزرائے خارجہ کے48واں اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ، آغاز پر قرآن پاک کی تلاوت کی گئی۔ اجلاس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ ، اوآئی سی سیکریٹری جنرل اور وفود شریک ہیں جبکہ چین کے وزیرخارجہ بطور مہمان خصوصی شر یک ہیں۔ نائجروزیرخارجہ نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے کہ دہائیوں پہلے اوآئی سی کی بنیاد رکھی گئی، اوآئی سی کے 48 ویں اجلاس میں سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ ایک سال کے لیے پاکستان کوسونپ دی گئی، نائجر کے وزیرخارجہ نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی صدارت پاکستان کو سونپی۔ نائجر وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کا مقصد تمام ممالک میں استحکام کا فروغ ہے، اوآئی سی اجلاس کے پاکستان میں انعقاد پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف اور مساوات کی بنیاد پر شراکت داری پائیدار ہوتی ہے، امت مسلمہ کودہشت گردی اور انتہاپسندی جیسے چیلنجز کا سامناہے، خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں