میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت ترین گروپ سے رابطے میں کامیاب، انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست

حکومت ترین گروپ سے رابطے میں کامیاب، انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست

جرات ڈیسک
هفته, ۱۹ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ترین گروپ سے فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کردی۔ ترین گروپ کے رہنما عون چودھری نے دعوی کیا ہے کہ وزیر دفاع پرویزخٹک نے رات گئے ان سے رابطہ کیا۔ عون چودھری کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ اہم فیصلے روک لیں ہم جلد اہم پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عون چودھری سے گفتگو میں پرویزخٹک نے ترین گروپ سے فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کردی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے بھی ترین گروپ کے عون چوہدری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں