نسلہ ٹاور کیس میں نامزد افسر، ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس واسا حیدرآباد تعینات
شیئر کریں
نسلہ ٹاور کیس میں نامزد افسر ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس واسا حیدرآباد تعینات، تقرری قواعد و ضوابط کے خلاف ہونے کا انکشاف، کچھ ماہ قبل محمد وسیم کا تبادلہ حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیا گیا تھا، 19 جنوری کو کراچی پولیس نے گرفتار کیا تھا ، ضمانت کے بعد دوبارہ عہدہ سنبھال لیا، تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور کیس میں نامزد ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس واسا حیدرآباد کے عہدے پر تعینات ہے، محمد وسیم کو نسلہ ٹاور کیس میں گرفتار بھی کیا گیا تھا، پولیس 19 جنوری کو کراچی پولیس نے حیدرآباد سے محمد وسیم شیخ کو قاسم آباد سے گرفتار کرکے کراچی منتقل کیا گیا، محمد وسیم کراچی کے تھانہ فیروز آباد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، سندھ مسلم کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان ڈائریکٹر کے خلاف نسلہ ٹاور کیس میں داخل ایف آئی آر میں مطلوب تھا، محمد وسیم شیخ کو کچھ عرصہ قبل قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ ایم پی ڈی کراچی سے تبادلہ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس واسا حیدرآباد مقرر کیا گیا تھا۔