میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ ریورابنگلوزاسکیم میں مزید گھپلے سامنے آگئے

صائمہ ریورابنگلوزاسکیم میں مزید گھپلے سامنے آگئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت ) صائمہ ریورا بنگلوز اسکیم کے حوالے سے مزید گھپلے دن بہ دن سامنے آنے لگے۔ مرحوم سلیم ذکی کے بعد صائمہ بلڈر اینڈ ڈیولپرز کے نام کو خراب کرنے میں مصروف اُن کے صاحبزادے ذیشان ذکی کا انحصار ساکھ کے بجائے غیر قانونی کاموں پر بڑھنے لگا۔ اطلاعات کے مطابق حیدرآباد بائی پاس پر مشتہر کیے جانے والے رہائشی پلاٹس پر صائمہ ریورا بنگلوز اسکیم میں بنگلوز کی فروخت کے ساتھ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بلڈر نے اس ضمن میں ایس بی سی اے سے ٹائپ ڈیزائن میں کوئی نقشہ منظور نہیں کرایا۔ بلڈر نے چالاکی سے کام لیتے ہوئے 50 سے زائد بنگلوز کے الگ الگ نقشے منظور کرائے ۔ جرأت کو ملنی والی دستاویزات کے مطابق صائمہ ریورا اسکیم میں پلاٹس کے فروخت کی این او سی تو لی گئی لیکن بلڈرز نے بنگلوں کے فروخت کی تشہیری مہم چلائی، قواعد و ضوابط کے مطابق رہائشی اسکیم میں بنگلوز بیچنے کیلئے مذکورہ اسکیم کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے ٹائپ ڈیزائن میں این او سی لینی ہوتی ہے لیکن بلڈرز نے بنگلوز کی ٹائپ ڈیزائن منظوری کے بغیر ہی 50 سے زائد بنگلوز کے انفرادی نقشے منظور کرائے جو کہ مکمل غیرقانونی ہے ۔ ایس بی سے اے کے ذرائع کے مطابق اسکیم میں شامل تمام بنگلوز کی فائلیں بلڈر ذیشان ذکی کے نام پر ایس بی سی اے میں جمع کرو اکے منظوری لی گئی۔ خاندانی تنازعات میں عدالتی مقدمات میں گھرے ذیشان ذکی سے اس پراجیکٹ کے حوالے سے ان نئے غیر قانونی پہلوؤں پر موقف لینے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے ان را بطوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں