میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
آر ایس ایس کا 30ہزارمساجد کو مندروں میں تبدیل کرنے کا مطالبہ

آر ایس ایس کا 30ہزارمساجد کو مندروں میں تبدیل کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارت میںہندوتوا تنظیموں راشٹریہ سو ائم سیوک سنگھ اور وشو اہندو پریشد کے رہنما ایشور لال نے کہا ہے کہ ہندوتوا تنظیمیں بھارتی ریاست راجستھان میں 30ہزارمساجد کو مندروں میں تبدیل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترشول دیکشا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جو دائیں بازو کی تنظیم بجرنگ دل کی جانب سے ہندوئوں میں ترشول تقسیم کرنے کے لئے منعقد کی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ ہم نے رام مندر بنا دیا ہے اور اب ہمیں تیس ہزار مساجد کو مندروں تبدیل کرنا ہے۔اپنی تقریر میں ہندوتوا رہنما نے حلال مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ حلال مصنوعات کبھی نہ خریدیں کیونکہ اس کا پیسہ مسلمان کو ملتا ہے۔ایشورلال نے ملک میں آبادی کنٹرول کا قانون بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ بجرنگ دل آبادی کنٹرول قانون کو نافذ کرنے میں حکومت کی مدد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم بھارت کوایک ہندو راشٹر بنائے گی۔ دریں اثناء ایک اور بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے ہریدوار میں لائوڈ سپیکر پرا ذان دینے پر پانچ مساجد پر جرمانہ عائد کیا گیاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں