میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول کاحکومت کیخلاف تمام سیاسی تیرچلانے کافیصلہ

بلاول کاحکومت کیخلاف تمام سیاسی تیرچلانے کافیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعلی کوایم کیوایم پاکستان ،
جی ڈے اے سے رابطے کی ہدایت

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ سے ایک روز قبل وزیراعلی سندھ کو اہم ٹٓاسک سونپ دیا ہے۔نجی چینل کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو سندھ میں حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پی پی پی نے تمام ہتھکنڈے آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو ایم کیوایم پاکستان اور جی ڈی اے سے رابطوں کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ جلد ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے کی قیادت سے رابطہ کریں گے اور انہیں سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی سندھ حکومت کی اتحادی جماعتوں کو بلاول بھٹو کی جانب سے مل کرپی ٹی آئی حکومت سے جان چھرائیں کا پیغام دیں گے،علاوہ ازیں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام ادارے غیر جانبدار رہیں گے تو کٹھ پتلی وزیراعظم گھر چلا جائے گا۔عمران خان استعفیٰ دیں تو مارچ اور عدم اعتماد کی ضرورت نہیں۔27فروری کو کراچی سے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔ ہمارا عوامی مارچ غیر جمہوری حکومت پر جمہوری حملہ ہے۔بے شرم حکمران نے کہا تھا کہ 50 لوگ احتجاج کریں گے تو استعفیٰ دے گا، اب ہم لاکھوں لوگوں کے ساتھ اسلام آباد پہنچ رہے ہیں اسے استعفیٰ دے دینا چاہئے۔سیلکٹڈ حکومت احتجاج روکنے کیلئے تمام ہتھکنڈے استعمال کرے گی لیکن ہم اپنا لانگ مارچ کا روٹ تبدیل نہیں کریں گے۔ ہم عدم اعتماد لا کر چاہتے ہیں کہ صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ہماری نیت صاف ہے ہمارے پاس تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ سندھ میں سیاسی یتیموں کے ٹولے سے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔پیپلزپارٹی کے جیالوں پر یقین رکھتا ہوں کہ میرا تحفظ بھی کریں گے۔پیپلزپارٹی کے کارکنان نے پورے کراچی میں محنت کی ہے کراچی کے لوگ پیپلزپارٹی کے طرف دیکھ رہے ہیںاسی لیے شہر میں ہمارے جھنڈے لگ رہے ہیں ۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ 27فروری کو پیپلزپارٹی عوامی لانگ مارچ کا آغاز ہوگا ۔عوامی لانگ مارچ تاریخ کا سب سے طویل مارچ ہوگا۔ عوامی حقوق کے جدوجہدکے لیے یہ عوامی لانگ مارچ کیاجارہاہے۔28 فروری کو ہالا اور مورو پہنچیں گے۔3مارچ کو رحیم یارخان اور 4 مارچ کو ملتان پہنچیں گے۔8 مارچ کو پنڈی سے اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد تک مہنگائی اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف احتجاجی مہم چلانی ہے، 37 شہروں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے، بے شرم حکمران نے کہا تھا کہ 50 لوگ احتجاج کریں گے تو استعفیٰ دے گا، اب ہم لاکھوں لوگوں کے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں اسے استعفیٰ دے دینا چاہئے، وزیراعظم استعفیٰ دے دیں تو عدم اعتماد اور لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہوگی۔انہوںنے کہا کہ سیلکٹڈ حکومت احتجاج روکنے کیلئے ہر ہتکھنڈے استعمال کرے گی لیکن ہم اپنا لانگ مارچ کا روٹ تبدیل نہیں کریں گے ۔ہم کارٹون سیاستدانوں سے ڈرتے نہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا جنازہ نکالاگیا، معیشت کو تباہ کردیا گیا ،پاکستان کے معاشی حقوق پر ڈاکے ڈالے گئے ہیں،مہنگائی، غربت اور بے روزگاری میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا ور دھوکا نکلا، عوام کا سلیکٹڈ وزیراعظم سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نالائق اور سلیکٹڈ حکمران ہے، سینیٹر تاج حیدر نے ایک رپورٹ تیار کی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح انتخابات 2018 میں دھاندلی کی گئی، حکومت اور نظام غیر جمہوری ہے، ہم اس نظام سے چھٹکارے کے لئے جمہوری راستہ اپنائیں گے، احتجاج اورعدم اعتماد جمہوری ہتھیاروں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، ہمارا عوامی مارچ غیر جمہوری حکومت پر جمہوری حملہ ہے، عدم اعتماد لا کر چاہتے ہیں کہ صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں، عمران خان کو ہٹانے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا شفاف انتخابات اس کی ذمہ داری ہوگی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت کی نالائقی کا بوجھ عام آدمی اٹھا رہے ہیں، پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں