امریکی پابندیاں روس کا 500 ٹن خلائی اسٹیشن کا ملبہ بھارت پر گرنے کا خدشہ
شیئر کریں
روسی خلائی پروگرام کے سربراہ دیمتری روگوزین نے متنبہ کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث روس کی خلائی پروگرام میں عدم شرکت کے بعد، 500 ٹن خلائی اسٹیشن کا ملبہ بھارت پر گر سکتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی پابندیوں کے بعد روسی خلائی پروگرام کے سربراہ دیمتری روگوزین نے متنبہ کیا ہے کہ روس کا 500 ٹن خلائی اسٹیشن کا ڈھانچہ بھارت پر گر سکتا ہے۔سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر اسپیس اسٹیشن مدار سے نکل گیا تو ملبہ چین اور بھارت پر گرے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں روس کی شراکت داری ختم ہوجائے گی جو اس خلائی پروگرام کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی۔خیال رہے کہ روس، امریکا، کینیڈا، جاپان اور متعدد یورپی ممالک خلائی پروگرام کا حصہ ہیں۔یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے یوکرین پر حملے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس کو یوکرین پر بلا جواز حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ روسی بینک کے 250 ملین ڈالرز کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے، پابندیوں سے چار روسی بینک متاثر ہوں گے۔ روس کی برآمدات سمیت دیگر شعبوں پر بھی پابندیاں لگائیں گے