میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی جی ایگری کلچر غیرقانونی طور پر سرکاری گاڑی استعمال کرنے لگے

ڈی جی ایگری کلچر غیرقانونی طور پر سرکاری گاڑی استعمال کرنے لگے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ زراعت سندھ میں گاڑیوں کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا، ڈی جی ایگریکلچر (ایکسٹینشن ) ہدایت اللہ چھجڑو خود بھی غیرقانونی طور پر سرکاری گاڑی استعمال کرنے لگے ہیں اور ماتحت افسران سے بھی گاڑیاں واپس لینے میں ناکام ہوگئے ہیں،مشیر زراعت منظور حسین وسان کو آگاہ کردیا گیا۔ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق محکمہ زراعت سندھ نے ڈائریکٹر جنرل (ایگریکلچر ریسرچ) نور محمد بلوچ کو لیٹر ارسال کرکے انکشاف کیا ہے کہ گریڈ 20 کے افسر ڈی جی (ایگری کلچر ایکسٹینشن) ہدایت اللہ چھجڑو ٹویوٹا کرولا جی ایس 0382 استعمال کررہے ہیں، ہدایت اللہ چھجڑو سے گاڑی واپس کروائی جائے۔ دوسری صورت میں اعلیٰ افسران گاڑیاں واپس نہ کروانے والے افسران کی نالائقی پر کارروائی کریں گے۔ جبکہ محکمہ زراعت سندھ نے ڈائریکٹر جنرل (ایگریکلچر ایکسٹینشن) ہدایت اللہ چھجڑو کو لیٹر ارسال کرکے حکومت سندھ کی سرکاری گاڑیوں پر ایگری کلچر ایکسٹینشن ونگ کے افسران کی جانب سے قابض ہونے سے متعلق آگاہ کردیا ہے، ڈائریکٹر کراپ رپورٹنگ حیدرآباد محمد اکبر زرداری دو سرکاری گاڑیوں ٹویوٹا 2020 اور سوزوکی کلٹس 2006 پر قابض ہیں، ایگریکلچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سکرنڈ کے پرنسپل محمد یوسف چنہ بھی ٹویوٹا ہائی ایس 2006 اور سوزوکی بلینو 2003 کے غیرقانونی طور پر مزے لوٹ رہے ہیں، کمپیوٹر آپریٹر ندیم احمد بھی اپنے بالا افسران کی پیروی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر سوزوکی کلٹس 2003 استعمال کررہے ہیں۔ لیٹر میں ڈی جی ایگریکلچر (ایکسٹینشن ) ہدایت اللہ چھجڑو کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ محمد اکبر زرداری، پرنسپل محمد یوسف چنہ اور کمپیوٹر آپریٹر ندیم احمد سے گاڑیاں واپس لیں۔ دوسری صورت میں افسران کو غیرقانونی طور پر گاڑیاں دینے والے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ زراعت سندھ میں افسران کی جانب سے سرکاری گاڑیوں پر قابض ہونے اور گاڑیاں غیرقانونی طور پر استعمال کرنے کے حوالے سے مشیر زراعت سندھ منظور حسین وسان، سیکریٹری زراعت پرویز سیہڑ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں