میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عورت مارچ کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ،پیر نور الحق قادری

عورت مارچ کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ،پیر نور الحق قادری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ عورت مارچ یورپ کا کلچر ہے ،اسلام میں اس کی کوئی گنجائش ہے نہ یہ ہمارا کلچر ہے ،جو عزت اسلام نے عورت کو دی کوئی دوسرا مذہب نہیں دے سکتا ،وزیراعظم مارچ پر پابندی عائد کر یں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری عورت مارچ یورپ کا کلچر ہے ،اسلام میں اس کی کوئی گنجائش ہے نہ یہ ہمارا کلچر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں طالبات کو بے نقاب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں عورت مارچ کے نام یہ کام سر انجام دینا چاہتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عورت مارچ کے نعرے غیر اخلاقی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو عزت اسلام نے عورت کو دی ہے وہ کوئی دوسرا مذہب نہیں دے سکتا ۔انہوں نے کہا کہ کہ وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ عورت مارچ پر پابندی عائد کر یں ۔انہوںنے کہا کہ اپنے عورت مارچ کے بیان پر معذرت نہیں کروں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں