میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

جرات ڈیسک
پیر, ۷ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں۔ ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ تیل کی قیمت 130 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قلت کی خبروں کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ان اطلاعات کے بعد ہوا کہ امریکا روس پرتیل کی درآمدات پرپابندی عائد کرنے پرغورکررہا ہے۔ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا غیرمعمولی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رحجان دیکھا گیا۔ جاپان اور ہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹس میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں