میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن کے 14 سے 15 آدمی عمران خان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ، شیخ رشید کا دعویٰ

اپوزیشن کے 14 سے 15 آدمی عمران خان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ، شیخ رشید کا دعویٰ

ویب ڈیسک
منگل, ۱ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اندر سے 14 سے 15 آدمی عمران خان کے ساتھ ہیں، اپوزیشن حکومت کے خلاف کچھ نہیں کر رہی،اسلام آباد کا موسم کیسا ہوگا ، ملک میں کورونا کی صورتحال کیا ہوگی ابھی اس میں وقت ہے،کالعدم بی این اے اور ٹی ٹی پی دہشت گردی میں جتنا اضافہ کرے گی ان سے اتنا ہی مقابلہ کیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو چین کا دورہ کریں گے، جہاں مستقبل کے معاملات پر پیشرفت ہوگی،افغانستان میں بڑھتے ہوئے معاشی حالات کے حوالے سے پوری دنیا واقف ہے، پوری دنیا کو افغانستان کی مدد کرنی چاہیے۔ ماں بچہ ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ اپوزیشن حکومت کے خلاف کچھ نہیں کر رہی، بلاول زرداری 27 فروری کو آئیں اور باقی بھی 23 مارچ کو آئیں، فضل الرحمان کو بھی آنے کا شوق ہے تو وہ بھی آجائیں، اسلام آباد کا موسم کیسا ہوگا اور ملک میں کورونا کی صورتحال کیا ہوگی ابھی اس میں وقت ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ دھرنا اور لانگ مارچ میں کچھ نہیں ہونے والا، ساڑھے تین سالوں میں اپوزیشن کو کوئی کامیابی نہیں ہوئی ہے اور اب بھی نہیں ہوگی، ہمیں احساس ہونا چاہیے کہ ہم نے قومی زمہ داری کا ثبوت دینا ہے، میں نے کہاتھا فنانس بل سینیٹ سے منظور ہوجائیگا، سب کو معلوم ہو چکا ہے کہ قومی اسمبلی کے بعد سینٹ سے بھی حکومت کا ہر بل منظور ہو جاتا ہے، اندر سے 14 سے 15 آدمی عمران خان کے ساتھ ہیں، عدم اعتمادکی بات کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ بندے لانے ہوتے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہاکہ بلوچستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، بلوچستان میں دہشتگری میں اضافہ ہوا ہے 10 نوجوان شہید ہوئے ہیں، امن و امان کی صورتحا ل کا جائزہ لے رہے ہیں، کالعدم بی این اے اور ٹی ٹی پی دہشت گردی میں جتنا اضافہ کرے گی ان سے اتنا ہی مقابلہ کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں