27 فروری کو اسلام آباد کے کچرے کو صاف کریں گے بلاول بھٹو
شیئر کریں
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ سازشی عناصر شر پھیلا رہے ہیں، ہم 27 فروری کو نکل کر اسلام آباد کے کچرے کو صاف کریں گے۔وہ بدھ کو لاڑکانہ میں سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔بلاول بھٹو زرداری نے سندھ ویسٹ منجمنٹ بورڈ لاڑکانہ کی مشینری اور گاڑیوں کا معائنہ کیا ۔منصوبے سے شہر کی تقریبا چھ لاکھ تک آبادی پر مشتمل 20 یونین کمیٹیوں اور چار ٹانز کے گھر گھر سے چینی کمپنی یومیہ 400 ٹن کچرا اٹھائے گی ۔سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کے منصوبے سے سینکڑوں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سندھ کے وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ، رکن پی پی پی سی ای سی جمیل سومرو، خورشید جونیجو، سہیل انور سیال، چینی کمپنی گینسو کے سی ای او لیو تا و دیگر موجودتھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاڑکانہ کی آبادی میں کافی اضافہ ہوا ہے، جہاں جہاں پیپلزپارٹی کا ڈسٹرکٹ کونسل تھا وہاں فیصلے کیے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سے مل کر کراچی سے کچرا اٹھانا شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام تعاون کریں گے تو شہر صاف ہوگا۔ کچھ یونین کونسل میں اپنا پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ آپ نے اپنے علاقوں میں یقینی بنانا ہے کہ گھر سے کچرا دیا جائے۔ ہمیں مل کر کام کرنا ہے تاکہ اپنے شہر کو صاف رکھ سکیں۔انہوںنے کہا کہ ہمارے وزیر نے کہا تھا کہ کچھ سازشی عناصر شر پھیلا رہے ہیں۔ انہیں سازشیں اور ویڈیوز بنانے دیں آپ نے اپنا کام کرنا ہے۔ ہم 27 فروری کو نکل کر اسلام آباد کے کچرے کو بھی صاف کریں گے۔