عثمان بزدار کارکردگی میں نہیں ''دو نمبری ''میں نمبر ون ہیں۔عظمیٰ بخاری
شیئر کریں
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی کارکردگی میں نمبر ون نہیں ”دو نمبری ”میں نمبر ون ہیں۔دنیا کا کرپٹ ترین شخص کا”چابی والے کھلونے”وزیراعلیٰ کو نمبر ون کہنا باعث حیرت نہیں۔ایک بڑا کرپٹ اور نالائق چھوٹے نالائق اور کرپٹ کی تعریفیں کررہا ہے۔چینی مافیا،گندم مافیا،رنگ روڈ مافیا اور فرنٹ مین مافیا کی پشت پناہی کرنے والا شخص ہی اس لسٹ میں نمبر ون ہو سکتا ہے۔ بزدار صاحب،پنجاب کے ہسپتالوں میں مفت ادویات اور مفت ٹیسٹوں کی سہولت بندکرکے کونسا نیا پاکستان بنارہے ہیں؟مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہاعثمان بزدا نے پنجاب میں ہیلتھ سسٹم کا بیڑا غرق کردیا ہے۔شہبازشریف دور میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں شہریوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات مہیا تھیں۔شہبازشریف نے میو ہسپتال،جناح ہسپتال،سروسز اور جنرل ہسپتال کیلئے اربوں روپے کی جدید مشنری خریدی۔آج انہی ہسپتالوں میں وہ مشنری عرصہ دراز سے خراب پڑی ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات ہی موجود نہیں تو ہیلتھ کارڈ کے عوام تعویذ بناکے گلے میں ڈالے گی؟عثمان بزدار چار سالوں سے پنجاب میں 9نئے ہسپتال بنانے کے جھوٹے وعدے کررہے ہیں۔یہ 9ہسپتال شاید تونسہ اور بنی گالہ میں بن رہے ہیں ؟