میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعیدغنی بات کوطول نہ دیں،ناصرشاہ باربارمذاکرات کا کہہ رہے ہیں،کیابات مریخ پرہوگی، حافظ نعیم الرحمن

سعیدغنی بات کوطول نہ دیں،ناصرشاہ باربارمذاکرات کا کہہ رہے ہیں،کیابات مریخ پرہوگی، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ہفتہ کے روز دھرنے کے نویں روز سندھ اسمبلی کے باہر اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان اور میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورصوبے کا نظام چلانے والا کراچی چاہتا ہے اسے بااختیار شہری حکومت دو،ہم اس صوبے اس شہر کے لوگوں کے مستقبل بچانے کی بات کررہے ہیں،اچھا لگے یا برا لگے ہمارا دھرنا جاری رہے گا، دھرنے کا دائرہ وسیع کرنے،پورے شہر میں احتجاج اور دھرنوں کا شیڈول جاری کرنے جارہے ہیں، آج لیاقت بلوچ شرکت کریں گے،حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم مری کے سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تمام لوگوں کی مغفرت فرمائے۔ دھرنے میں سانحہ مری کے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ حافظ نعیم الرحمن کی امامت میں ادا کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سانحہ مری پر پوری قوم سوگوار ہے،ہم بھی تمام مرحومین کے غم میں شریک ہیں لیکن اس سوگوار ماحول میں یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ آج جب موسم کے حوالے سے پیشگی اطلاعات ہوتی ہیں وفاق اور پنجاب میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے تو سب سے بڑی ذمہ داری حکومت کی ہی ہے کہ اس نے پہلے سے کوئی انتظامات کیوں نہیں کیے۔ملک میں NDMAاور PDMAموجود ہے جن پر اربوں روپے کے فنڈز خرچ ہوتے ہیں،ان کی اور پنجاب حکو مت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،ہم اس غفلت و لاپرواہی کی مذمت کرتے ہیں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی میں اندرونی چپقلش شروع ہوچکی ہے غیر جمہوری پارٹیاں جب وراثت اور وصیت پر چل رہی ہوں تو یہی ہوتا ہے،ناصر شاہ بار بار مذاکرات کا کہہ رہے ہیں تو بھائی بات مریخ پر تو نہیں ہوگی نا،یہاں آئیں بات ہوگی بالکل ہوگی،ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں آجائیں بات کرلیں، کالے بلدیاتی قانون کو واپس لے لیں،ساڑھے تین کروڑ عوام کو با اختیار شہری حکومت کا نظام دے دیں، میئر کا انتخاب براہ راست کرائیں،۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سعید غنی صاحب بہتر ہوگا بات کو طول نہ دیں بات ہم نے کھولی تو بات بہت دور تک جائے گی،سب کو پتاہے کہ ایوب خان کو ڈیڈی کون کہتا تھا،آمروں کی پیداوار کون سی جماعت ہے پورا پاکستان جانتا ہے،حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آج ہم اس دھرنے کی توسط سے بحریہ ٹان کی انتظامیہ سے بھی کہتے ہیں کہ وہ متاثرین کے مسائل فی الفور حل کرے بصورت دیگر ہم اپنی احتجاجی تحریک میں بحریہ ٹان کے خلاف احتجاج اور دھرنا بھی دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کراچی سمیت پورے صوبے میں اسکول، کالجز جامعات کو بے توقیر کیا جارہا ہے،شعبہ تعلیم تباہ ہو گیا ہے، تعلیمی حالات بگڑتے جارہے ہیں،سندھ حکومت صوبے میں نوجوانون کے لئے تعلیم اور روزگار کا بندوبست نہیں کرسکی،14 برس میں تعلیمی صورتحال صوبے میں بد سے بدتر ہوچکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں