میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری اوربلاول کے سیکرٹریز سندھ کے اربو ں کے ٹھیکوں پرقابض

زرداری اوربلاول کے سیکرٹریز سندھ کے اربو ں کے ٹھیکوں پرقابض

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

( رپورٹ :عقیل احمد ) ایک اور آڈیو لیکس منظر عام پر آگئی ہے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے سیکرٹریز سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں سندھ میں اربوں کے ٹھیکوں پر پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کے سیکریٹریز کے قابض ہونے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں کیا واقعی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے سیکریٹریز کا اثر رسوخ ہے ریزیڈنٹ انجنیئر سندھ ہائوس جاوید شیخ کیجانب سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے سیکرٹریز سے متعلق لرزہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں جاوید شیخ نے بلاول بھٹو زرداری کے سیکرٹری جنید اور آصف زرداری کے سیکرٹری سید علی پر من پسند افراد کو ٹھیکے دینے سے متعلق دبائو ڈالنے کا الزام عائد کئے ہیں ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹھیکیدار عامر پاکستانی اینڈ کمپنی برسوں سے محکمہ ورکس اینڈ سروسز پر قابض ہیں عاطف نظر کو منصوبا بندی کے تحت کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا چیف انجنیئر مشتاق میمن کا گھنائونا کردار ہے چیف انجنیئر بلڈنگز مشتاق میمن ورکس اینڈ سروسز کے ہر وزیر کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا ہے مشتاق میمن، عامر پاکستانی کو غیرقانونی فائدہ پہنچانے کے لئے ایکسیئن ارشد بھٹو پر دبائو ڈالتے ہیں چیف انجنیئر مشتاق میمن ایکسیئنز کو صوبائی وزیر کے احکامات نہ ماننے کے لئے زور ڈالتے ہیں سی ایم سیکریٹریٹ کی تعمیر کا عامر پاکستانی کو دیا گیا ٹھیکہ صوبائی وزیر نے کینسل کرنے کا حکم دیا تھا بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر کو محکمے کے معاملات ٹھیک کرنے کا ٹاسک دیا ہوا ہے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسران صوبائی وزیر کو کام سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں کیا صوبائی وزیر ورکس ائنڈ سروسز کی جانب سے عامر پاکستانی اور عاطف نظر کو غیرقانونی ٹھیکے دیے جانے کی تحقیق کرائی جائے گی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی تعمیر سے متعلق کمیٹی میں عبدالقادر شیخ، محمد وسیم قائمخانی، عبداللہ ڈاہری شامل ہیں مسز زہریٰ، ندیم اختر بھی کمیٹی میں شامل تھے کمیٹی نے سیکرٹریٹ کی تعمیر سے متعلق منظوری دی تھی کیا عامر پاکستانی کی کمپنی کو سی ایم سیکرٹریٹ کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے والی کمیٹی کیخلاف کارروائی ہوگی سندھ میں قانون کی دھجیاں بکھیرنے والے کرپٹ ٹولے کیخلاف ایکشن کون اور کب لے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں