میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پرپولیس اہلکار نے شہری کو گولی مار دی

پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پرپولیس اہلکار نے شہری کو گولی مار دی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہر قائد میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پرپولیس اہلکار نے شہری کو گولی مار دی، زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعہ نیو کراچی سیکٹر 5-F اللہ والی مسجد کے قریب پیش آیا،ذرائع کے مطابق والدین کی جانب سے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر تلخ کلامی ہوئی،اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر کے گن مین کی جانب سے گولی چلائی گئی۔عوام نے پولیس موبائل کو گھیر لیا جبکہ رینجرز بھی موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ ایس ایس پی سینٹرل نے فوری موقع پر پہنچ لر صورت حال کو کنٹرول کر لیا ہے۔فائرنگ سے زخمی ہونیوالے شہری کی شناخت 35 سالہ عقیل احمد ولد نسیم کے نام سے ہوئی ہے، مضروب کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائرنگ میں ملوث گن مین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیاہے۔علاقہ پولیس ضابطے کی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق نیو کراچی میں پولیس گردی کا نشانہ بن کر گولی لگنے سے زخمی ہونے والا نوجوان عقیل اپنے والد کے ہمراہ پکوان سینٹر پر کام کرتا ہے۔نوجوان نے پولیو ورکرز سے شکوہ کیا کہ سو سے زائد مرتبہ پولیو کے قطرے پلا چکے ہو دو دن پہلے بھی پلاکر گئے تھے گھر پر کوئی مرد نہیں ہوتا ہمیں کام چھوڑ کر آنا پڑتا ہے میں نہیں پلوارہا اپنے بچوں کو آپ لوگ جاو جس پر پولیس اہلکار نے تلخ کلامی کے بعد اسکو گولی مار کر زخمی کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں