میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
فضل الرحمان سب کو اسلام آباد بھیج کر پیچھے سے غائب ہوگئے ، اسد عمر

فضل الرحمان سب کو اسلام آباد بھیج کر پیچھے سے غائب ہوگئے ، اسد عمر

ویب ڈیسک
هفته, ۴ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد سب کو بھیج کر پیچھے سے غائب ہوگئے تھے، پی ڈی ایم نے 2020 میں تاریخیں دینا شروع کیں تاریخیں دیتے دیتے پی ڈی ایم ہی ختم ہوگئی،آئندہ 15 روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا۔گولڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں اسلام آباد میں انصاف صحت کارڈ ہر خاندان کو فراہم کیا جائے گا، ایک خاندان کے سالانہ 10 لاکھ تک اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی تقسیم مارچ تک ہوجائے گی، راشن کارڈ سے 100 روپے کی چیز 65 روپے میں ملے گی، 100 میں سے 65 آپ دیں گے اور 35 روپے حکومت ادا کرے گی۔اسد عمر نے کہا کہ راولپنڈی میں سب سے زیادہ ضرورت پانی کی ہے، راول ڈیم سے پانی پنڈی پہنچایا جارہا ہے، 20 کروڑ گیلن پانی کا منصوبہ لارہے ہیں، 10 ملین گیلن راولپنڈی اور 10 ملین اسلام آباد کیلئے ہے، تین یوسیز میں نئے بنیادی صحت مرکز بننے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری پیدائش راولپنڈی کی ہے مگر بات انصاف کی کروں گا، 20 کروڑ گیلن سے 1 کروڑ گیلن کی قیمت پنڈی والوں کو ادا کرنا ہوگی۔اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ چمن جلسے کے بعد پی ڈی ایم کو مشورہ دیا تھا، پہلے بھی فضل الرحمان اسلام آباد سب کو بھیج کر پیچھے سے غائب ہوگئے تھے، پی ڈی ایم نے 2020 میں تاریخیں دینا شروع کیں تاریخیں دیتے دیتے پی ڈی ایم ہی ختم ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ انسان نیک نیتی سے محنت کرتا ہے اللہ پھل دیتا ہے، ہم نے خلوص نیت سے کام کرنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں