میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملتان سلطانز نے باولنگ کوچ ثقلین مشتاق کو نوکری سے فارغ کر دیا

ملتان سلطانز نے باولنگ کوچ ثقلین مشتاق کو نوکری سے فارغ کر دیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے اپنے سپن بالنگ کوچ ثقلین مشتاق کو نوکری سے فارغ کر دیا ۔ثقلین مشتاق گزشتہ سال اکتوبر میں ہی ٹیم کے سپن بالنگ کوچ مقرر ہوئے تھے ۔ اب ان کی جگہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے پرفارمنس ڈائریکٹر ڈیوڈ پارسنز ملتان سلطانز کے سپن کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے ۔ شیڈولنگ تنازعات کی وجہ سے ثقلین مشتاق عہدے سے دستبردار ہوئے ۔ان کی جگہ آنے والے ڈیوڈ پارسنز 2005سے 2007تک انگلش ٹیم کے سپن بالنگ کوچ رہ چکے ہیں اور اس وقت وہ ٹیم کے پرفارمنس ڈائریکٹر کے عہدے پر ہیں۔ وہ اس سے پہلے بھی پاکستان میں کام کر چکے ہیں۔ وہ ملتان سلطانز اکیڈمی میں ایک ہفتے رہے اور نوجوان سپنرز کے ایک گروپ کی نگرانی کی۔ملتان سلطانز کی طرف سے اپنے آفیشل ایکس اکانٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے ڈیوڈ پارسنز کو ٹیم کا سپن بالنگ کوچ بننے پر خوش آمدید کہا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں