میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان 29 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا

پاکستان 29 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے 8 ایونٹس کے میزبانوں کا اعلان کردیا جس کے مطابق پاکستان 2025ء میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان نے آخری مرتبہ 1996ء میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی اور اس وقت 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے کچھ میچز پاکستان میں ہوئے تھے۔2008ء کی چیمپئنز ٹرافی بھی پاکستان میں ہونا تھی مگر حالات کی وجہ سے جنوبی افریقا منتقل ہوگئی تھی۔ سری لنکن ٹیم پر حملے کے سبب پاکستان ورلڈ کپ 2011ء کے میچز سے بھی محروم ہوگیا تھا۔آئی سی سی کے اعلان کے مطابق بھارت 2024ء سے 2031ء کے دوران تین ا?ئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔ 2024ء کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔ 2026ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے۔2027ء میں جنوبی افریقا، زمبابوے، نمیبیا ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔ 2028ء کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا جب کہ بھارت 2029ء کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ انگلینڈ، آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ 2030ء ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان ہوں گے جب کہ 2031ء کے ون ڈے ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور بنگلا دیش کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں