میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
حیدرآبادڈیولپمنٹ اتھارٹی میں خلاف ضابطہ تقرریوں کا انکشاف، جونیئر افسران کا دو عہدوں پر تقرر

حیدرآبادڈیولپمنٹ اتھارٹی میں خلاف ضابطہ تقرریوں کا انکشاف، جونیئر افسران کا دو عہدوں پر تقرر

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں خلاف ضابطہ تقرریوں کا انکشاف، جونیئر کلرکس اسسٹنٹ ٹیکسیشن افسر کے طور پر کام کرنے لگے، گریڈ 17 کا خالد نور شیخ ڈی ایم سی لطیف آباد اور غضنفر ڈی ایم سی سٹی کے عہدوں پر براجمان، مختلف عہدوں پر او پی ایس پر افسران تعینات، سینئر افسران نظرانداز، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں قواعد و ضوابط کے خلاف تقرریوں کا انکشاف ہوا ہے، ملنے والے معلومات کے مطابق کئی افسران کو او پی ایس پر تعینات کیا گیا ہے، واسا کے ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس غضنفر 18 ویں گریڈ کے عہدے ڈپٹی منیجر کمرشل کے عہدے پر موجود ہے، جبکہ شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس خالد نور شیخ کے پاس بھی ڈی ایم سی لطیف آباد کا چارج ہے، ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے لطیف آباد، قاسم آباد اور سٹی کے اسسٹنٹ ٹیکسیشن افسر کے عہدوں پر جونیئر کلرکس کام کر رہے ہیں، جبکہ گریڈ 16 کے عہدے پر جونیئر کلرکس تقرر ہی نہیں کئے جاسکتے، حیرت انگیز طور پر حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں موجود سینئر افسران کو نظرانداز کرکے او پی ایس پر جونیئر افسران کو دو دو چارجز سے نوازا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں