میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی بھی مہنگائی کیخلا ف میدان میں ،29اکتوبر کو ملک گیراحتجاج کااعلان

پیپلزپارٹی بھی مہنگائی کیخلا ف میدان میں ،29اکتوبر کو ملک گیراحتجاج کااعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری29اکتوبر ملک بھر کے اضلاع میں مقامی پریس کلبوں کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کے عوام ایک سخت دور سے گذر رہے ہیں ۔عمران خان جسے معاملے میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہاں تبدیلی نہیں بلکہ تباہی آتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یوسی 2 کے محلہ غریب آباد میں واقع یونین کونسل کے جنرل سیکریٹری شفیق چانڈیو کی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئین نے عوام کو جو آزادیاں دی ہیں، عمران خان نے ان کو چھین لیا ہے۔ ووٹ کے تحفظ سے لے کر بولنے کی آزادی اور میڈیا کی آزادی کو عمران خان نے چھیننے کی کوشش کی ہے۔انہوںنے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کے عوام ایک سخت دور سے گذر رہے ہیں۔ عمران خان جسے معاملے میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہاں تبدیلی نہیں بلکہ تباہی آتی ہے۔پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف پہلے دن سے پاکستان پیپلزپارٹی نے احتجاج کیاہے ۔ ہم اقتدار کے لئے سیاست نہیں کرتے، عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا محور ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کے دوران کارکن غوث بخش بروہی کے انتقال پر ان کے صاحبزادے بلال بروہی اور علی مدد ٹگڑ کے انتقال پر ان کے پوتے ایڈووکیٹ وقار تگڑاور یوسی 2 کے صدر راجہ ریاض چوہان سے ان کے والد اور بھانجے کے انتقال پر اظہار افسوس بھی کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں