میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام فاقوں میں،حکمرانوں کے کتے اعلی قسم کاگوشت کھارہے ہیں،مریم نواز

عوام فاقوں میں،حکمرانوں کے کتے اعلی قسم کاگوشت کھارہے ہیں،مریم نواز

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں عوام فاقوں سے مر رہے ہیںملک کا بے حس حکمران ریاست مدینہ کی بات کر رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار مریم نواز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے رحمت العالمین کانفرنس سے خطاب پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کی عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟جسکے کتے بھی اعلیٰ قسم کے گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاست مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئے ہزار بار سوچنا چاہیے لیکن اس سوچ کے لیے بھی دل میں درد ہونا چاہیے،بغض نہیں۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں عوام فاقوں سے مر رہے ہوں،والدین مہنگائی سے تنگ آ کر بچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہوں،اس ملک کاحکمران اس ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے جسکاخلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھا کر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا؟کیا کوئی شخص ایسا بے حس گونگا بہرا اور اندھا بھی ہو سکتا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ کوئی اس جعلی اور خدا کے خوف سے عاری حکمران کو حضرت عمرِ فاروق کا قول یاد کرائے کہ دریا کے کنارے کوئی کتا بھی بھوکا رہ جائے تو جواب دہ عمر ہو گا!عمرِ فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے ا پنے ایک کرتے اور چادر تک کا حساب دیا اور آپ توشہ خانہ ہضم کر گئے؟ اور ڈھٹائی سے کہا نہیں دونگا جواب۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں