متحدہ لندن میں پھوٹ ، ٹارگٹ کلنگ نیٹ ورک سے منسلک کہکشاں ساتھ چھوڑ گئیں
شیئر کریں
(رپورٹ: شعیب مختار) متحدہ لندن میں پھوٹ پڑ گئی ،شہر قائد میں بڑے ٹارگٹ کلنگ نیٹ ورک سے منسلک رہنما کہکشاں حیدر بانی متحدہ کا ساتھ چھوڑ گئیں ،گذشتہ روز ان کی جانب سے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا گیا، حساس اداروں کی جانب سے آئندہ چند روز میں مزید گھیرا تنگ کیے جانے کا امکان۔ذرائع کے مطابق امریکا میں مقیم کہکشاں حیدر جن کی چند ماہ قبل شہر قائد میں ٹارگٹ کلر کو ہدایات دینے سے متعلق آڈیو کال سامنے آ ئی تھی نے گذشتہ روز پارٹی سے 36 سال کی وابستگی ختم کر دی ہے، حساس ادارے کہکشاں حیدر کی چند ماہ قبل منظر عام پر آ نے والی آڈیو کال کے بعد ملک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ان کی خفیہ مانیٹرنگ کر رہے ہیں ،اس ضمن میںچند روز قبل ان کی ملک دشمن عناصر کے ساتھ کانفرنس کال بھی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ حالیہ دنوں ان کے اہلخانہ سے متعلق چھان بین بھی زور شور سے جاری ہے۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے متحدہ لندن کی رہنماکی گرفتاری کے لیے اہم حکمت ِ عملی مرتب کر لی ہے ،اس ضمن میں چند روز میں انٹروپول ہیڈ کوارٹر کو ان کی حوالگی سے متعلق تمام تر شواہد کے ساتھ خط لکھا جائے گا بعد ازاں تمام تر قانونی تقاضوں پر عملدر آمد کرتے ہوئے انہیں پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دینے پر عدالتی احکامات کی روشنی میں سزا دی جائے گی۔