کلین چٹ مل گئی تو سلمان تایا کو ساتھ لے کر پاکستان واپس آئیں، شیخ رشید احمد
شیئر کریں
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر سلمان شہباز کوکلین چٹ مل گئی ہے تو وہ تایا کو ساتھ لے کر پاکستان واپس آئیں، طالبان کی عسکری مدد فراہم کرنے کے حوالے سے الزامات بے بنیاد ہیں ،دنیا بدلے ہوئے افغانستان کی حقیقت کو تسلیم کرے، افغانستان میں انسانی بحران پیدا ہونے کا وقت آیا تو ہم افغان بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے۔ اسلام آباد میں خواتین ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ اس سے پہلے میں نے فاطمہ جناح اور سیٹلائٹ ٹائون 2 یونیورسٹیاں بنائی ہیں اب انشاء اللہ دو ماہ میں تیسری یونیورسٹی وقار النساء ویمن بھی بن جائے گی۔ راولپنڈی میں کوئی ایسی ڈھوک نہیں ہے جہاں میں نے سکول اورویمن کالج نہ بنایا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ آج راولپنڈی کے رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نے بھی سی ایس ایس کے امتحان میں ٹاپ کیا ہے جس کو اچھا ماحول ملتا ہے وہ جلدی اپنی دنیا بنالیتا ہے۔ ہم بہت سے گارڈن ڈویلپ کررہے ہیں ۔ قائداعظم مونومنٹ کوبھی پارک بنانے جارہے ہیں۔ ہم میلوڈی گارڈن مارکیٹ بھی بنانے لگے ہیں خواتین اس میں بھی دکانیں لیں۔ ہمت کریں یہ ملک آپ کیلئے بنا ہے یہاں آپ کیلئے زیادہ وسائل اور ترقی کی گنجائش ہے میں سکردو گیا تو وہاں خواتین کو چائے کے ہوٹل چلاتے دیکھ کر بہت متاثر ہوا آپ نے جس بازار کا مطالبہ کیا ہے انشاء اللہ 30 اکتوبر سے پہلے پہلے یہ بازار شروع ہو جائے گا انشاء اللہ آپ کو پلاٹ بھی مل جائیں گے ہم آپ کو ضرور پلاٹ دیں گے۔ خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھ کر کردارادا کرنا چاہیے۔ میڈیا کے سوالوں کے جواب میں شیخ رشید نے کہاکہ اگر سلمان، حمزہ کو کلین چٹ مل گئی ہے تو پاکستان آ ئیں اور تایا اورچچا کو بھی ساتھ لے کر آ ئیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ملک میں ای وی ایم مشین اس لئے چاہتا ہے تاکہ الزامات کا یہ سلسلہ ختم ہو جائے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ قوم الیکشن میں جارہی ہے الیکشن کیلئے بیس بائیس مہینے رہ گئے ہیں۔ مہنگائی ضرور ہے چار بنیادی چیزیں دال ، چینی، گھی اور اسی طرح چار دوائیاں انسولین، ڈیپریشن، بلڈپریشر اور ٹی بی کی دوائیوں کی قیمت کم کرنے کیلئے میں خود وزیر صحت کے پاس گیا ہوں کہ عوام کو ان پرسبسڈی دی جائے اور انشاء اللہ ان کی قیمتیں اسی سال کم کروائیں گے۔ آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس تھا وزیراعظم نے ایم این ایز کوہدایت کی کہ وہ حلقوں میں جائیں، وزیر اداخلہ نے کہاکہ جس طرح امریکی سینیٹ میں بل گیا ہے پا کستان کے اور بڑے امتحان ہوسکتے ہیں لیکن ہم سرنڈر نہیں کریں گے اگر افغانستان میں انسانی بحران پیدا ہونے کا وقت آیا تو ہم افغانی بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے۔