میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ عظمی کراچی کو بہتر بنانے کیلئے کے ایم سی ریفارمز کمیٹی کا قیام

بلدیہ عظمی کراچی کو بہتر بنانے کیلئے کے ایم سی ریفارمز کمیٹی کا قیام

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بلدیہ عظمی کراچی کو بہتر بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کا نام کے ایم سی ریفارمز رکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سینئیر ڈائریکٹر اسٹیٹ امتیاز علی ابڑو کمیٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ سمیرا حسین، ڈائریکٹر لینڈ طارق صدیقی، ایڈیشنل ڈائریکٹر انور زیدی، متعلقہ محکمے کے ڈائریکٹرز بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ ترجمان بلدیہ عظمی کراچی کے مطابق کمیٹی بلدیہ عظمی کراچی کا ریونیو دیگر امور بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنانے کا نظام جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ ہیومن ریسورس پلان کے تحت افسران و عملے کا بہترین استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ترجمان کے ایم سی کے مطابق زمینوں سے متعلق لینڈ مینجمنٹ سسٹم ترتیب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قانونی معاملات بہتر بنانے کے لیے لیگل کیسز موڈیول متعارف کروایا جائے گا۔ترجمان کے مطابق اثاثہ جات سے متعلق ایسیٹس مینجمنٹ موڈیول تیار کیا جائے گا۔ترجمان کے ایم سی نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی کو اجاگر کرنے کے لیے بھی کمیٹی کردار ادا کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں