میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فضل الرحمن نے گل وزیر،اسکے بیٹے ،اپنے ڈرائیورکے ساتھ مل کرپشن کی ،شہباز گل کے سنگین الزامات

فضل الرحمن نے گل وزیر،اسکے بیٹے ،اپنے ڈرائیورکے ساتھ مل کرپشن کی ،شہباز گل کے سنگین الزامات

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے جے یوآئی اورپی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمن کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اُن پرسنگین الزامات عائد کئے ہیں ڈی آئی خان شور کوٹ، دبئی، اسلام آباد جبکہ گل وزیر اور ا سکے صاحبزادہ کے ساتھ مل کر جائیدادیں بنائی ہیں۔ اپنے ڈرائیور کے زریعے کرپشن کی۔اُن کاکہناتھاکہ مولانا فضل الرحمن نے پاک فوج کے خلاف جو زہر اگلا پوری قوم کو دکھ ہوا ۔اُنہوں نے امریکیوں سے کہا مجھے وزیر اعظم بنائیں آپ کا ہر کام کروں گا، جبکہ شہباز شریف کی اپنی ہی پارٹی کے اندر اس کے جونیئر بھی اس کی بات ماننے کو تیار نہیں فیصل آباد کے علاقہ غلام محمد آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن وہ دن ہے جس دن ہمارے بہادر نوجوانوں اور بہادر ماوں کے بیٹوں نے کم وسائل کے باوجود دشمن کو ناکوں چنے چبوائے اور ملک کی حفاظت کے لیے قربانیاں دیں، ہمیں ان شہداء کے گھر جا کر ان کے لواحقین سے تعزیت کرنی چاہیے، پوری قوم کو ہماری پاک فضائیہ پر فخر ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے اپنی کرپشن بچانے کے لئے ان کے خلاف باتیں کی جن کا خون اس ملک کی رگوں میں ہے۔اپنی غلطیوں پرکبھی معافی نہیں مانگی ۔ کل تک مولانا کے ساتھی لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے مخالف لوگوں سے ملاقاتیں کرتے تھے۔ وہ وکٹ کے ایک طرف کھیلیں اور بتائیں کس کے ساتھ ہیں۔مولانا کا کوئی کام مولانا والا نہیں ہے ۔مولونا کرپشن پر کسی کو جواب دے نہیں ہیں ؟۔ کیا صحا بہ ؓکرام انصاف کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوا کرتے تھے؟۔ اُنہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن اس دفعہ اپنے ریٹ سے زیادہ میں فروخت ہوئے۔ عمران خان نے سیاست میں رنگ کاٹ ڈالا تو سیاسی میل اوپر آگئی۔مولانا کو خریدنے کے لئے اب ب کوئی تیار نہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاسی نابالغ بچی ہے جو اپنی سیاسی قیمت بڑھارہی ہیں۔اُن کی پارٹی کے ایک بندے نے میاںنواز شریف کے کہنے پر اسرائیل سے مزاکرات کیے۔ مولانا فضل رحمان کے لئے ہماری پارٹی کی ان کمنگ اور آؤٹ کمنگ دونوں بند ہیں۔نیب حکومت کے نیچے نہیں ہے،حکومت صرف ایک ماحول بنا سکتی ہے انصاف عدالت نے کرنا ہوتا ہے۔قائد حزب اختلاف میاںشہباز شریف نے ملک احمد کو اپنا ترجمان لگایا ہے جنہوں نے مجھے ایک دعوت کھیلانی ہے اُن کی دعوت کا انتظار ہے۔ایک پارٹی کے لیڈر شہباز شریف نے کہا قومی حکومت بننی چاہیے،اسی دن اس پارٹی کی کنیز نے کہا کہ یہ انکا زاتی خیال ہے،شہباز شریف سے تو بہت برا ہوا ہے،اگر اپنے رتبے کا خیال نہیں کم از کم پارٹی کی قیادت کا خیال کرلیں، اور پارٹی سے استعفیٰ دے دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں