ٹھٹھہ میں لاش کی بے حرمتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
شیئر کریں
صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں 14 سالہ بچی کی لاش کی بے حرمتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، بااثر افراد بچی کے والد کو کارروائی سے روک رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق علاقے غلام اللہ کے قریبی گائوں میں 14 سالہ بچی کی لاش کی بے حرمتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ایس ایس پی ٹھٹھہ کے مطابق پولیس مقابلہ بابڑا موری کے مقام پر ہوا، ملزم علاقہ مکینوں کے لیے دہشت کی علامت تھا۔پولیس کے مطابق کچھ سیاسی لوگ بچی کے ورثا اور پولیس پر دبائو ڈال رہے تھے جبکہ با اثر افراد بچی کے والد کو بھی کارروائی سے روک رہے تھے۔خیال رہے کہ مذکورہ اندوہناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، ٹھٹھہ کے علاقے غلام اللہ میں 14 سالہ بچی کی لاش کو قبر سے نکال کر بے حرمتی کی گئی تھی۔ملزم بچی کی لاش نکال کر جھاڑیوں میں لے گیا اور بے حرمتی کر کے فرار ہوگیا۔ گائوں اشرف چانڈیو کی رہائشی بچی کو ایک روز قبل مقامی قبرستان میں دفنایا گیا تھا۔