میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
دشمن کوافغان امن متاثرنہیں کرنے دیں گے ،آرمی چیف

دشمن کوافغان امن متاثرنہیں کرنے دیں گے ،آرمی چیف

ویب ڈیسک
هفته, ۳۱ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستا ن میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے دونوں ممالک کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے ، دشمنوں کوامن عمل ثبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وہ جمعہ کو پندرہ رکنی افغان میڈیا وفد سے گفتگو کررہے تھے ،آئی ایس پی آر کے مطابق افغان میڈیا وفد نے جمعہ کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کے دورا ن آرمی چیف نے کہاکہ میڈیا دونوں ممالک کے درمیان ثقافت ،سماجی اور عوامی رابطوںکے فروغ کے لئے سازگار ماحول قائم کرنے میں ایک پل کا کردار ادا کرسکتا ہے،میڈیا اور عوام کی زمہ داری ہے کہ وہ امن کو تباہ کرنے والوں کی شناخت کرکے انھیں شکست دیں،انہوں نے کہاکہ افغانستا ن میں امن پاکستان کی بڑی خواہش ہے کیونکہ دونوں ممالک کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے،آرمی چیف نے کہا کہ امن کو تباہ کرنے والوں کو امن عمل کو ثبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی پاکستان کے جامع بارڈرمنیجمنٹ رجیم کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرحد وں کی سیکورٹی دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے ،علاقائی رابطوں کے دونوں ممالک کے فوائد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقے کی پائیدار ترقی کیلئے افغانستان میں امن کی بحالی کی اہمیت کو اجاگر کیا، پاک افغان یوتھ فورم کے صحافیوں کے دورہ کا اہتمام کرنے کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے آرمی چیف مستقبل میں مزید مسلسل دوروں کے تبادلے کی امیدظاہر کی، افغان صحافیوں نے تبادلہ خیال کا موقع دینے پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا۔ افغان میڈیا وفد نے پاکستان کا افغان مہاجرین کی میزبانی اور امن عمل میں کردار کو قابل قدر قرار دیا۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے موقع پر افغان صحافی نے کہا کہ افغان عوام کے لیے پاکستان کی کاوش پر شکرگزار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں