میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم کے دفتر میں آتشزدگی۔فطرہ،چندے کی رسیدیں،فائلیں جل کر راکھ

ایم کیوایم کے دفتر میں آتشزدگی۔فطرہ،چندے کی رسیدیں،فائلیں جل کر راکھ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں خورشید بیگم میموریل ہال کے قریب واقع ایم کیو ایم کے بند دفتر میں آتشزدگی سے فطرہ، چندے کی رسیدیں، فائلیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ فائر بریگیڈکی گاڑیوں نے ایک گھنٹہ جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔پولیس حکام کے مطابق آگ خورشید بیگم میموریل میڈیکل سینٹر کے ایڈمن آفس میں لگی،جو گزشتہ دو برس سے بند تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ بند سینٹر کا بجلی کا کنکشن بھی منقطع تھا،تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال پتہ نہیں لگ سکا،اس حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔حکام کے مطابق اسٹور میں موجود کتابیں،فائلیں،فرنیچر،زکوة اور فطرے کی رسیدیں آتشزدگی کی نذر ہوگئی ہیں۔ بچ جانے والی کتابیں،فائلیں اور دیگر دستاویز قبضے میں لی گئی ہیں جبکہ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے ۔آگ کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں