میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوروناکی چوتھی لہر،حکومت کاعیدالاضحی پرپابندیاں مزید سخت کرنے کاعندیہ

کوروناکی چوتھی لہر،حکومت کاعیدالاضحی پرپابندیاں مزید سخت کرنے کاعندیہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر عید الاضحیٰ پر وبا سے متعلق پابندیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ چوتھی لہر ہمارے سامنے ہے ’عید انتہائی محدود پیمانے‘ پر ہوگی،عید الاضحی کی چھٹیوں میں ایک صوبے سے دوسرے صوبے جانے والے مسافروں کیلئے ویکسین کارڈ لازمی ہونا چاہیے۔ ایک انٹرویومیں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کیسز میں اضافے پر خبردار کیا کہ چوتھی لہر ہمارے سامنے ہے اور’عید انتہائی محدود پیمانے‘ پر ہوگی۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد ہے اس لیے صوبائی حکومت نے کورونا سے متعلق پابندیوں کے جو فیصلے لیے ہیں وہ ٹھیک ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ عید الاضحی کی چھٹیوں میں ایک صوبے سے دوسرے صوبے جانے والے مسافروں کیلئے ویکسین کارڈ لازمی ہونا چاہیے جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں ویکسین کارڈ کی عدم فراہمی پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر کورونا سے متعلق اعداد و شمار کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔انہوںنے کہاکہ جب کوئی نیا وائرس آتا ہے تو وہ قدرے آسانی سے پھیلتا ہے، اس کی ہیئت میں اسی تبدیلی ہوتی ہے کہ وہ ایک سے دوسرے میں تیزی سے منتقل ہوتا ہے اور بھارتی قسم کا ڈیلٹا ویرینٹ 50 سے 60 فیصد تیزی سے پھیلتا ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ اس ضمن میں جو اہم بات ذہن میں رہنی چاہیے وہ یہ کہ وائرس جنتا بھی تیز پھیلنے والا ہو اگر ایس او پیز پر عملدر آمد کا عمل برقرار رہے تو ایسے پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ویکسین 100 فیصد موثر نہیں ہوتی، ویکسین لگوانے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اس وائرس سے متاثر نہیں ہوسکتے لیکن اس کی وجہ سے بیماری کا امکان کم ہوجاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں