فواد چوہدری نے سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے کو نیا ڈرامہ قرار دیدیا
ویب ڈیسک
پیر, ۵ جولائی ۲۰۲۱
شیئر کریں
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے کو نیا ڈرامہ قرار دیدیا ۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہابوبچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ سٹیج کیا ، اس ڈرامے کے تمام کردار ہی پٹ چکے ہیں ان سیاسی آوارہ گردوں کا نہ کوئی نظریہ کوء راستہ نہ ہی منزل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھٹکی ہوئی روحوں کی طرح کبھی ایک ڈگر پھر دوسری ڈگر عمران خان پر تنقیدکافی نہیں اپنا پروگرام دیں۔