بعض قوتیں چاہتی ہیں پاکستان پرفیٹف کی تلوارلٹکتی رہے ،وزیرخارجہ
شیئر کریں
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ27میں سے 26نکات پر عملدر آمد ہو چکا ہے ،پاکستان کو گرے لسٹ میں رہنے اور رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں بنتی ، بعض قوتیں چاہتی ہیں پاکستان کے سر پر تلوار لٹکتی رہے ،تعین کرنا ہو گا ایف اے ٹی ایف ایک تکنیکی یا پولیٹیکل فورم ہے ؟ کیافورم کو سیاسی مقاصد کیلئے تو استعمال نہیں کیا جا رہا؟ ۔ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تعین کرنا ہو گا کہ ایف اے ٹی ایف ایک تکنیکی فورم ہے یا پولیٹیکل؟ ۔ انہوںنے کہاکہ دیکھنا ہو گا کہ اس فورم کو سیاسی مقاصد کیلئے تو استعمال نہیں کیا جا رہا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ جہاں تک تکنیکی پہلوؤں کا تعلق ہے تو ہمیں 27 نکات دئیے گئے، وہ خود تسلیم کر رہے ہیں کہ 27 میں سے 26 نکات پر ہم نے مکمل عملدرآمد کر لیا ہے، ستائیسویں نکتے پر بھی کافی حد تک پیش رفت ہو چکی ہے اور مزید کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہوںنے کہاکہ میری نظر میں ایسی صورت حال میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رہنے اور رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں بنتی – مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بعض قوتیں یہ چاہتی ہیں کہ پاکستان کے سر پر تلوار لٹکتی رہے۔ انہوںنے کہاکہ میں یہ بھی واضح کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ ہم نے جو بھی اقدامات اٹھائے وہ اپنے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اٹھائے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا مفاد کیا ہے؟ ہمارا مفاد یہ ہے کہ منی لانڈرنگ نہیں ہونی چاہئے،پاکستان کی منشاء یہ ہے کہ ہم نے دہشت گردی کی مالی معاونت کا تدارک کرنا ہے، جو بات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔