بانی متحدہ کیخلاف مقدمے کی سماعت آئندہ سال 31 جنوری سے ہوگی
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ مئی ۲۰۲۱
شیئر کریں
بانی متحدہ کے خلاف نفرت انگیز تقریر کے مقدمے کی سماعت آئندہ برس 31جنوری سے شروع ہوگی۔کنگسٹن کران کورٹ میں یہ سماعت تین ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔بانی متحدہ نے صحت اور کورونا پابندیوں کے سبب یہ سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرانے کی کوشش کی۔ انہیں وجوہات پر مقدمے کی سماعت پہلے بھی دو مرتبہ ملتوی کی جا چکی ہے۔بانی متحدہ کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب دسمبر کے وسط سے 12 جنوری تک اسپتال میں داخل رہے تھے۔67 سالہ بانی متحدہ کو دہشت گردی ایکٹ 2006 اور سنگین جرائم ایکٹ 2007 کے تحت اس مقدمے کا سامنا ہے۔