میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوفیانہ کلام کی چاشنی سننے والوں کے دلوں پر اثرکرتی ہے ‘حمیرا چنا

صوفیانہ کلام کی چاشنی سننے والوں کے دلوں پر اثرکرتی ہے ‘حمیرا چنا

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

نامورگلوکارہ حمیرا چنا نے کہاہے کہ میں نے ریڈیو،ٹی وی او رفلموںکیلئے بے شمارگانے گائے ہیں لیکن مجھے جو عزت ،مقام اورمرتبہ صوفیانہ کلام پیش کرنے سے ملاہے وہ میرا سب سے بڑا اثاثہ ہے، جن بھی گلوکاروںنے صوفیانہ کلام پڑھا ہے ان کو خداکی ذات نے بہت عزت سے نوازاہے جس کی بڑی واضح مثال عابدہ پروین ہیں۔حمیرا چنا نے کہاکہ صوفیانہ کلام کی چاشنی سننے والوں کے دلوںپر اثرکرتی ہے اور اسے سننے کے بعدانسان پر عجیب سی کیفیت طاری ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صوفیانہ کلام میںصرف امن اور محبت کا درس دیا جاتا ہے اور آج ہمارے معاشرے کو اسی کی اشد ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں