میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف جیل میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں رہے،شیخ رشید

شہباز شریف جیل میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں رہے،شیخ رشید

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف جیل میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں رہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف جیل میں بھی ڈیل کے لیے کام کر رہے تھے جب کہ حالیہ دنوں میں انہوں نے راولپنڈی میں اسٹیبلشمنٹ سے 3 تا 5 ملاقاتیں کی ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں صحافی ندیم ملک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کسی کے رابطے ختم نہیں ہوئے وہ پاکستان کے ذمہ دار ادارے ہیں وہ کسی کے ساتھ رابطہ کیوں ختم کریں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ رابطہ رکھنے چاہیے کیونکہ کچھ معاملات مشترکہ نوعیت کے ہوتے ہیں جن پر مل بیٹھ کر بات کرنی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میں وہ سکت نہیں کہ نواز شریف سے الگ لائے عمل بنا سکیں اور بھائی کے مخالف کھڑے ہو سکیں۔شیخ رشید نے کہا کہ لیگی رہنما محمد زبیر کہہ رہے ہیں کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ سے صلح ہو گئی ہے لیکن پھر انہوں نے پنجاب میں کھڑے ہو کر فوج کو برا بھلا کہا تھا کیا وہ بیان یہ غلط تھا۔مزید کہا کہ شہبازشریف بھی عدالت میں ہیں ہم بھی کورٹ میں ہیں، اب شہبازشریف کے باہر جانے کا حتمی فیصلہ عدالت کرے گی، خدشہ ہے شہبازشریف باہر جاکر اپنے خلاف شواہد ٹیمپر کریں گے۔ شہبازشریف میں بھائی کے سامنے کھڑے ہونے کی سکت نہیں، مسلم لیگ ن میں دوگروپ ن اور ش واضح ہے، چوہدری نثار اگر حلف نہیں لے گا تو اپنے بیٹے کو الیکشن میں اتارے گا، مریم نواز کی موجودگی میں چوہدری نثار سیاست نہیں ہوگی، شہبازشریف کے ساتھ چوہدری نثار ٹھیک ہیں۔اگلے الیکشن عمران خان مسلم لیگ ن سے مقابلہ کرے گا، اپوزیشن عمران خان کو نہیں سمجھ سکتی، عمران خان نے اگر سرنڈر کیا تو پی ٹی آئی ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مدارس کے طلبائ￿ کو باہر لانے کی صلاحیت صرف مولانا فضل الرحمان میں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں