میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نااہل حکومت نے عید کوبھی اسکینڈل بنادیا، احسن اقبال

نااہل حکومت نے عید کوبھی اسکینڈل بنادیا، احسن اقبال

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر شعبہ میں سکینڈل بنائے ہیں، عمران خان کی حکومت کی جان ترین کے ہاتھوں میں ہے۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو احسن اقبال نے کہا این آر او جہانگیر ترین کی جیب میں ہے۔ عمران خان کی حکومت کی جان ترین کے ہاتھوں میں ہے، حکومت کی جان جس طوطے میں ہے وہ ترین کی جیب میں ہے۔ ترین جب چاہیں گے طوطے کی گردن مروڑ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جہانگیر ترین کو این آر او نہیں دینا تو کس کو دینا ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر شعبہ میںا سکینڈل بنائے ہیں، آٹا چینی ادویات تیل سمیت دیگر اسکینڈل بنائے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے حد کر دی کہ اس نے عید کا بھی ا سکینڈل بنا دیاعید کے موقع پر حکومت نے جس طرح غیر شفاف طریقے سے اعلان کیا ہے بد انتظامی نااہلی پر ایک اور مہر لگا دی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں میں دفتر کھلوا کر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ حکومت نے ای سی ایل میں نام ڈال کر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکا ہے۔ شہباز کانام ای سی ایل میں ڈال کر حکومت عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کو کور آپ دے رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں