میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چینی اسکینڈل تحقیقات میں بغیر ثبوت گرفتاری نہ کرنے کا فیصلہ

چینی اسکینڈل تحقیقات میں بغیر ثبوت گرفتاری نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۳ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ایڈیشنل ڈائریکٹر اور چینی اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے سربراہ ابو بکر خدا بخش نے فیصلہ کیا ہے کہ بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور محمد رضوان نے گزشتہ روزاجلاس میں شرکت کی تھی۔ابوبکر خدا بخش نے تصدیق کی کہ چینی اسکینڈل میں بغیر کسی ثبوت کے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس معاملے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔محمد رضوان کو تحقیقات ٹیم کے سربراہ کی حیثیت سے عہدے سے ہٹانے کے بعد معاملے میں سست پیشرفت سے متعلق سوال کے جواب میں ابوبکر خدا بخش نے کہا کہ یہ معاملہ نہیں ہے، ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم اپنا کام پیشہ ورانہ انداز میں کر رہی ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چینی اسکینڈل کی تحقیقات کی نگرانی کی ذمہ داری سینیٹر علی ظفر کو دی گئی ہیں اور انہوں نے جہانگیر ترین کی قانونی ٹیم اور ایف آئی اے کے عہدیداروں سے اس معاملے کی اب تک کی جانے والی تحقیقات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ملاقاتیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف درج ایف آئی آر پر ایف آئی اے کی تحقیقات کا تجزیہ کم سے کم وقت کے اندر مکمل ہوجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں