دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، داعش کے 3 دہشت گرد گرفتار
شیئر کریں
شکارپور پولیس کی مشترکہ کاروائی دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام دو بریشر کوکر بم دو ہینڈ گرینڈ بم اور اسلحہ سمیت داعش کے 3 دہشت گرد گرفتار تفصیلات کے مطابق آر پی او حیدرآباد ، آر پی او سکھر نے وفاقی انٹیلی جنس اداروں کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر چوہی شاخ سلطان کوٹ کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے 3خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت خالد محمود پندرانی عرف امیر حمزہ ،صدیقی بروہی ، عثمان بروہی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2عدد پریشر کوکر (ایل ای ڈی) بم 2عدد ہینڈ گرینڈ بم 3عدد پستول برآمد کرلی ایس ایس پی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کے گرفتار دہشتگرد خالد محمود عرف امیر حمزہ اندورنی سندھ میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے داعش سندھ کے نائب امیر ہلاک دہشتگرد عبدالحفیظ پندرانی کے چھوٹا بھائی ہے دہشتگرد خالد محمود کا بڑا بھائی عبدالحکیم عرف پیرو بھی 10محرم 2010کو شکارپور کے علاقے خانپور کی نپیرا آباد امام بارگاہ میں خودکش کرچکا ہے جبکہ خالدمحمود کا بڑا بھائی ہلاک دہشتگرد عبدالحفیظ پندرانی اندورن سندھو بلوچستان میں ہونے والی مذہبی دہشتگردی کا سنگین کاروائیوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا تھا 2015 میں ضلع شکارپور میں لکھی در امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے بعد مذکورہ دہشتگرد اپنے اپنے خاندانوں کے ساتھ افغانستان اور بلوچستان میں روپوش ہوگئے تھے ایس ایس پی شکارپور کامران نواز کا مزید کہنا تھا کے مذکورہ آپریشن میں پولیس کو پاکستان کے دوسرے وفاقی تحقیقاتی اداروں کی مدد اور معاونت حاصل رہی۔